برائلر کی قیمتوں میں 24 روپے کی کمی، نئی قیمت 392 روپے فی کلو پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کی ریٹ لسٹ کے مطابق فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا۔ 24 روپے کمی کے بعد برائلر کی نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: آٹا مہنگا ، چکن ، ٹماٹر ،زندہ مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ریٹ لسٹ میںفارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی۔گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا۔