ایران کے اصلاح پسند امیدوار مسعود پیشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی کو شکست دے کر صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود پیزیشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈالے گئے کل 3 کروڑ ووٹوں میں سے 63 لاکھ 12 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ سعید جلیلی نے 35 لاکھ 12 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ مسعود پیششکیان نے 28 لاکھ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔
ایرانی الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔ ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ۔ ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔
سعید جلیلی کو ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکے ، یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔ مسعود پزیشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں سے سعید جلیلی کو شکست دی ہے۔ ایران میں گزشتہ روز نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونیوالی ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی، انتظامیہ کو پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کےرش کی وجہ سے پولنگ کا وقت تین بار بڑھانا پڑا ۔
پہلے صدارتی انتخابی مرحلے میں مسعود پزیشکیان کو 42.4 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف امیدوار قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی تھے، جنہیں 38.6 فیصد تائید حاصل ہوئی تھی۔ ایران کے سخت گیر اور قدامت پسند حلقوں سے علیحدہ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو ملک کے اندرونی اور بیرونی محاذ پرمختلف حکمت عملی اپنانے کا ارداہ رکھتے ہیں۔70 سالہ مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے۔ ارمیا میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، انھوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریز یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ہارٹ سرجن ہیں اور سابق وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں، وہ پانچ بار ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار اس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران مسعود پزشکیان کے وعدے سماجی انصاف، متوازن ترقی اور اصلاحات پر مرکوز رہے، انہیں عوامی سطح پر دو سابق اصلاح پسند صدور کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں حسن روحانی اور محمد خاتمی شامل ہیں، سابق وزیر خزانہ جواد ظریف بھی ان کے حامیوں میں شامل ہیں۔ مسعود پزشکیان خواتین کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے والی ایران کی اخلاقی پولیس کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دے چکے ہیں، ایران میں خواتین کی ایک بڑی تعداد ان قوانین کی کھل کر خلاف ورزی کرتی ہے۔
مسعود پز شکیان ایک ایرانی کارڈیک سرجن اور اصلاح پسند سیاست دان ہیں جو 2024 ء میں ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ 29 ستمبر 1954ء کو ایران کے شہر مہاباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2001 سے 2005 تک صحت اور طبی تعلیم کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ تبریز کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2016 سے 2020 تک پارلیمنٹ کے پہلے ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ پاسداران انقلاب کے حامی ہیں اور انہوں نے امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی مذمت کی ہے۔