پنجاب میں مون سون بارشوں کا خدشہ، سیلاب کی وارننگ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں کا خدشہ، سیلاب کی وارننگ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث ان شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ تاہم سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج سمیت پنجاب کے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلسہ منسوخ، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دریاؤں، ندی نالوں اور بجلی کی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔پ

پی ڈی ایم اے کے ترجمان عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہماری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مون سون کے موسم میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *