سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ منسوخ ہونے کے بعد سخت ردعمل آگیا۔
علیمہ خانم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ان کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں ہے، یہ اپنی شکست تسلیم کریں۔ وفاقی حکومت ریلیوں اور جلسوں کے لیے این او سی دینے سے انکار کرکے عوام کے حقوق کو دبا رہی ہے۔ یہ اُن لوگوں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی قید کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلسہ منسوخ، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ حکومت حزب اختلاف کی آوازوں کو خاموش کرنے اور اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ہمیں مستقبل قریب میں عمران خان کی جیل سے رہائی کا امکان نظر نہیں آتا ۔
Shahbaz Sharif and Maryam Nawaz are products of form 47’s.
They are only able to form government because they robbed people’s mandate who voted for Imran Khan. They have no moral authority to govern, and they certainly do not wish to return the stolen mandate!Therefore, they…
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) July 6, 2024