یونائیٹڈ بائیکس اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان میں ایک مقبول انتخاب ہےجو ملک کی کم آمدنی والی افراد کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی کے غلبے کے باوجود یونائیٹڈ اور دیگر مقامی مینوفیکچررز نمایاں فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یونائیٹڈ سادہ ، صارف دوست موٹر سائیکلیں تیار کرنے کے لئے جانا جاتا ہے جو طلباء اور کم آمدنی والے خریداروں کے لئے مثالی ہیں۔ موجودہ معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روشنی میں بہت سے صارفین ہونڈا سی ڈی 70 جیسے مہنگے ماڈلز کے بجائے یونائیٹڈ بائیکس جیسے بجٹ دوست آپشنز کا انتخاب کر رہے ہیں۔ یونائیٹڈ نے اپنے انٹری لیول ماڈلز میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر
کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی ہے، جس کا اطلاق 4 جولائی 2024 سے ہوگیا ہے ۔ یونائیٹڈ بائیکس نے اپنی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کی فہرست کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یونائیٹڈ 70 سی سی کی قیمت اب ایک لاکھ 9 ہزار
500 روپے جبکہ یونائیٹڈ 100 سی سی (اسٹینڈرڈ) کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے ہوگی۔
یو ایس 125 سی سی (یورو ٹو) کی قیمت 164,500 روپے اور یو ایس-125 سی سی (سیلف اسٹارٹ ایلائے ریم) کی قیمت 235،000 روپے ہوگی۔ یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2 لاکھ 95 ہزار روپے ہوگی۔ یونائیٹڈ سمارٹ سکوٹر کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار روپے اور یونائیٹڈ شارپ سکوٹر کی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نان بائی ایسویسی روٹی ، نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ
یونائیٹڈ بائیکس کا مقصد ان نئی قیمتوں کے ساتھ اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا ہے، جس سے توقع ہے کہ مزید صارفین کو راغب کیا جائے گا۔