پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1840 روپے کا ملے گا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور جہلم میں 1820 روپے، چکوال، قصور اور شیخوپورہ میں 1780 روپے میں ملے گا۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1680 روپے میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب لاہور میں گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 50 روپےمقرر کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور ملتان میں 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 50 روپےمقرر کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور ملتان میں 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
اسی طرح رحیم یار خان ، خوشاب اورچنیوٹ کیلئے گندم کی فی من قیمت 2850روپے ، سرگودھا ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے فی من گندم کی قیمت 2850 روپے ،بہاولنگر ، لیہ ، مظفر گڑھ ،راجن پور ،بھکر اورجھنگ میں گندم 2800 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔ دیگر اضلاع میں 2 ہزار 850 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کیخلاف کمر کس لی ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ10جولائی سے مارکیٹ میں سپلائی نہیں دیں گے۔ ملز میں اتنی گنجائش نہیں کہ 5فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس دیا جائے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن پر بجٹ میں جو ودہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں حکومت اس کو واپس لے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بدھ کو واشنگ روک دی جائیگی اور جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائیگی۔جو بھی ٹیکس لگائے گئے ہیںاس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ ان ٹیکسز کا نفاذ رہا تو ہم ملیں نہیںچلا سکیں گے۔ ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگے گا عوا م پر لیکن وہ آئیگا فلور ملز کے کھاتے میں۔

