پاکستانی شہری حج اور عمرے پر سالانہ کتنے ڈالر خرچ کرتے ہیں اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری حج، عمرہ اور زیارات پر 3.5 ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتے ہیں۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوسطاً عمرے پر 2 ارب ڈالر، حج پر 1 ارب ڈالر جبکہ زیارات پر اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا خرچ ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال ملک میں عیدالاضحٰی پر 2.5 ارب ڈالر کے جانور قربان کیے گئے اور مجموعی خرچ 3 ارب ڈالر ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہر سال قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے لیدر سیکٹر کی 37 فیصد ضروریات پوری ہوتی ہیں۔