شوکت یوسفزئی کو ائیر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

شوکت یوسفزئی کو ائیر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

پشاور(حسام الدین) سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کو ائیر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور شانگلہ میں درج مقدمہ میں نام ہونے پر سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پورٹ پر برطانیہ جانے سے روک دیا ہے ، شوکت یوسفزئی ترکش ائیرلائن سے براستہ ترکی برطانیہ جا رہے تھے۔ اسلام اباد ایئرپورٹ پر ایف ائی اے نے شوکت یوسفزئی کو روک لیا،ایف ائی اے نے شوکت یوسفزئی کو آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا بلنگ سسٹم ، لاکھوں صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا گیا تھااور سامان کی کلئیرنس بھی ہو گئی تھی ، وہ اپنی بیٹی سے ملنے مانچسٹر جارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈیڑھ گھنٹے ائیرپورٹ پر بٹھائے رکھااور کہا کہ آپ کو گرفتار کیا جائے گاجبکہ بعد میں ان کو ایف آئی اے نے کہا کہ آپ کو جانے دیتے ہیں اور آپ کو آف لوڈ کیا جاتا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک بے بنیاد ایف آئی ار درج کی گئی تھی جبکہ عدالت نے ضمانت بھی دے دی تھی تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک نام ای سی ایل سے نہیں پہلے عمرے کرنے سے روکا گیا اب بیٹی سے ملنے سے روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور ان کے کے خلاف دو آرڈر ہیں ، شوکت یوسفزئی کا ایک آرڈر ان پر سفری پابندی اور دوسرا آرڈر گرفتاری کا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *