’’آٹے کا سرکاری نرخ نامہ ‘‘ 10 اور 20 کلو کا تھیلا کتنے میں فروخت ہونے لگا ؟

’’آٹے کا سرکاری نرخ نامہ ‘‘ 10 اور  20 کلو  کا تھیلا کتنے میں  فروخت ہونے لگا ؟

حکومت نے دوروز قبل پنجاب بھر میں 10 اور 20 کلو آٹا تھیلے کے نئے الگ الگ ریٹ جاری کئے لیکن مارکیٹ میں کہیں بھی مقررہ نرخ پر آٹا دستیاب نہیں ہے، حکومت نے نرخ کم کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے۔

لاہور میں محکمہ خوراک نے 10 کلو تھیلے کا نرخ 900 مقرر کیا جو 930 سے 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں 20 کلو والے تھیلے کا نرخ 1840 سے 1860 روپے ہے۔ کھلا سرخ آٹا 100 ، فائن آٹا 110 اور چکی آٹا 150 روپے کلومل رہا ہے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین و دیگر حکام نئے ریٹ پر عمل کرانے کیلئے متحرک ہو گئے ۔ بلال یاسین نے چھٹی کے روز لاہور میں مزنگ روڈ ، شادمان مارکیٹ، وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مکہ کالونی، والٹن روڈ، آراے بازار اور ملحقہ علاقوں کی مارکیٹس میں 3 گھنٹے تک آٹے کی قیمتوں کو چیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

نرخ آویزاں نہ کرنے اور مہنگا آٹا بیچنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے اور متعلقہ فوڈ کنٹرولر کو وارننگ جاری کی۔ وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ تمام سٹورز اور آٹا ڈیلرز قیمتوں کو واضح آویزاں کریں۔ تمام اضلاع میں فوڈ افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے قیمت میں مصنوعی اضافہ کر نیو الے سٹورز اور ڈیلرز کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔ کسی بھی علاقے میں مہنگا آٹا ملنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

حکومتی ریٹ پر آٹا نہ ملنے کی شکایات پر سیکرٹری خوراک پنجاب معظم اقبال سپرانے لاہور ڈویژن کے فلور ملنگ سیکشن عملے کو ہٹا دیا۔ عرصہ دراز سے تعینات افسروں کو دوسرے اضلاع میں تعینات کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ لاہور آفس سے 2 سپرنٹنڈنٹس کا تبادلہ وہاڑی اور لودھراں جبکہ لاہورٹو کے افسروں کا تبادلہ چکوال اور ڈی جی خان کر دیا گیا۔ متحرک اور ایماندار افسروں کی فلور ملنگ سیکشن میں تقرری کی جائینگی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئے ریٹ پر عملدرآمد میں دو تین روز لگ سکتے ہیں۔ اسوقت پرانے نرخ والا آٹا موجود ہے نئی سپلائی پر نیا ریٹ لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر

ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا ، ہول سیل مارکیٹ میں مکس آئے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار فائن آئے کا 20 کلو تھیلا 2200 میں فروخت ہو رہا ہے ۔ آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم سٹاک ہونے پر قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، ہفتہ قبل 20 کلو تھیلے کی قیمت 16 سو تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *