قیمتوں میں مسلسل چار ہفتوں کے اضافے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 86.42 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 0.3 فیصد کمی سے 82.88 ڈالر فی بیرل رہی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور سمندری طوفان کی وجہ سے امریکی توانائی کی فراہمی میں ممکنہ خلل پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
واضح رہے کہ یکم جولائی کو عالمی مارکیٹ میں بھی تیل قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برینٹ کروڈ 54 سینٹ یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 85.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 49 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 82.03 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
جون کے دوران دونوں معاہدوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وسیع تر مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔

