پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوموار کو فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 45ہزار 100روپے کی سطح پر آگیا۔ 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 113 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12ڈالر کی کمی دیکھنے میں آگئی جبکہ نئی قیمت 2ہزار 376ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: 4 ہفتوں بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
دوسری جانب آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 50 پیسے ہے۔ جبکہ انٹربینک میں آج سے قبل ہوئے کاروباری دن میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پربند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا۔