سونے کی قیمت انتہائی بلندی پر جانے کے بعد گرنے لگی، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی؟

سونے کی قیمت انتہائی بلندی پر جانے کے بعد گرنے لگی، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی؟

ملکی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ کئی روز سے  سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اچانک بریک لگ گئی ہے اور ایک ہی دن میں قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں میں قدرے اطمینان کی فضا دیکھی جا رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ذرائع کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور فی تولہ چاندی 1 ہزار 146 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 904 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر کفالت پروگرام کی امدادی رقم بڑھا دی گئی،کتنا اضافہ ہوا ،تفصیلات جانیے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں واضح کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 139 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 272 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی اس کمی کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی صرافہ بازار میں بھی قیمتوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے، تاہم صورتحال کا دارومدار آنے والے دنوں میں بین الاقوامی معاشی حالات پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *