انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا

انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا

انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی ہوگی جبکہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےکیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس حوالے سےزمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی پنجاب میں محرم کے دوران انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند نہیں کی گئی تھی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں چہلم تک سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ جلوسوںاورمجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔ وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کیں کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپورتوجہ دی جائےتاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *