فواد چودھری کو بڑی خوشخبری مل گئی

فواد چودھری کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی اور فواد چوہدری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 10 اگست سے 24 اگست تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

علاوہ ازیں  سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت تلخیاں کم اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔فواد چودہدری لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک سال سے زیادہ ہو گیا، ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں۔ایک کیس سے جان چھوٹتی ہے تو دوسرے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے ، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *