اسد عمر نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی

اسد عمر نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست میں آنے کا واپسی کا امکان رد کر دیا۔

اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گُڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے تو اب چلا بھی نہیں جارہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے ہفتے میں دومرتبہ بات کروانے کی درخواست مسترد

اس سے پہلے 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہوچکی، واپس جانے کی اجازت دیدیں۔ عدالت نے اسد عمر کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *