لاہور، گارڈن ٹاون میں ٹک شاپ پر لڑکیوں کا لڑکے پر تشدد

لاہور، گارڈن ٹاون میں ٹک شاپ پر لڑکیوں کا لڑکے پر تشدد

لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں تک شاپ پر لڑکیوں کی جانب سے ایک لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

تشدد کے بعد لڑکیوں نے لڑکے سمیت تین افراد پر مقدمہ بھی درج کروادیا جبکہ لڑکیوں کی لڑکے پر تشدد کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکیاں ٹک شاپ سے سامان لے رہی ہیںاور بل دیتے وقت لڑکے سے بحث شروع ہوئی۔ ایک لڑکی پہلے لڑکے کے پاس پہنچی اور تھپڑ مارنا شروع کردیے۔ بعد ازاں ساتھ کھڑی دوسری دو لڑکیوں نے بھی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کردیا۔واقعہ کا مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے سمیت دو لڑکوں پر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔لڑکیوں نےالزام عائد کیا کہ لڑکے ہم پر ہنسے ، ہماری نقل اتاری اور ہراساں کیا۔

تاہم اب تازہ ترین تفصیلات کے مطابق لڑکے کی جانب سے بھی تشدد کرنیوالی لڑکیوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہےاورپولیس نےتشدد کرنے والی لڑکیوں اور متاثرہ لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرکے ازسرِنو تفتیش شروع کردی ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکےیوسف نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی فقرے نہیں کسے تھے، لڑکیوں نے محض ہنسنے پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکے کے ساتھی کا کہناہےکہ لڑکیوں نے اسے پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کا کہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *