پنجاب حکومت نے بالآخر ‘روشن گھرانہ’ پروگرام کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت عوام کو سولر پینل فراہم کرنا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمت بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت سولر پینلز حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو صرف 10 فیصد لاگت ادا کرنی ہو گی جبکہ بقایا90 فیصد رقم پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔
عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے وژن اور عزم کا سہرا دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے نئی گاڑی لانچ کر دی، قیمت اور فیچرز بھی سامنے آگئے
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 200 یونٹ ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے اور صوبائی حکومت نے عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈائزڈ آٹا اور چینی جیسے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششوں کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

