پنجاب پولیس کے افسران کا منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس کے افسران کا منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے رابطوں اور سملنگ کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او پنجاب کے آپریشنز ونگ نے صوبے کے آر پی آوز اور سی سی پی اولاہور کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق لاہور، ضلع پاکپتن ، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، حافظ آباد ،اٹک، راولپنڈی ، میاں چنوں سمیت دیگر شہروں کے پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں کیساتھ رابطوں اور منشیات سملنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع لاہور کا ایک انسپکٹر اور ایک ڈرائیور، گوجرانوالہ ڈویثرن کا ایک سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبلز، حافظ آباد کا ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹراور راولپنڈی کے دو سب انسپکٹرز منشیات سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
اٹک کا ایک انسکپٹر، چار سب انسپکٹرز ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل، میاں چنوں ضلع خانیوال کا ایک ایس ایچ او، ضلع پاکپتن کے چار اے ایس آئیز ، ہیڈ کانسٹیبل اور آٹھ کانسٹیبلز منشیات سملنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ضلع مظفر گڑھ کا ایک ڈی ایس پی، انسپکٹر اور چارسب انسپکٹرز سمیت ایک ہیڈ کانسٹیبل منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ضلع بہاولنگر کا ایک سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرجبکہ رحیم یار خان کا اے ایس آئی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار کی ہدایت پر ایکشن کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ مراسلے کے مطابق ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیکر رپورٹ واپس سی پی او آفس بھجوائی جائے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *