اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سینئر سول ججز کو ترقی دے دی۔
ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رجسٹرار آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے ججز میں قدرت اللّٰہ، عامر عزیز، نصر من اللّٰہ، محمد شبیر اور مجاہد رحیم شامل ہیں۔