دسمبر تک حکومت ختم ہو جائے گی، اسد قیصر

دسمبر تک حکومت ختم ہو جائے گی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے مذاکرات کا کوئی شوق نہیں ، ان سے نہ مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے نہ امن و امان کنٹرول ہو رہا ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عوام کے حقیقی نمائندوں کو حکومت دی جائے ، اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ صاف شفاف الیکشن ہیں، حکومت سے کچھ بھی میچ نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہم جلسہ جلوس کریں، ہم 8 ستمبر کو ہر صورت جلسہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کا یہ خیال ہے کہ ہم پیچھے ہو جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، حکومت ہمیں دیوار سے لگانا چاہتی ہے، اس کے جو نتائج ہوں گے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے موجود حکومت سے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ یہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے اور یہ دسمبر تک ختم ہو جائے گی ۔

Related Articles