محرم الحرام کےدوران ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ

محرم الحرام کےدوران ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں آٹے کے بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا موٹرز نے مشہور گاڑی ’سپورٹیج‘ خریدنے والوں کیلئے بڑی آفر لگا دی

چیئرمین فلور ملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جمعرات سے گندم کی پسائی بھی نہیں کریں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے مزدور فارغ بیٹھے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے تمام فلور ملز احتجاجاً غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ عامر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *