وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8 روپے 4پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے مجموعی طور پر 46 روپے 83 پیسے فی یونٹ تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے نئی گاڑی لانچ کر دی، قیمت اور فیچرز بھی سامنے آگئے
جنرل سروسز ٹیرف میں بھی 6 روپے 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت جولائی سے 61 روپے 03 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ بڑے صارفین کی قیمت میں 5.51 روپے فی یونٹ کا اضافہ دیکھا جائے گا جس سے ان کے ٹیرف جولائی سے 59.96 روپے فی یونٹ ہوجائیں گے۔
تاہم صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو آگاہ کردیا ہے۔