پاکستان نے افغان طالب علموں کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان نے افغان طالب علموں کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان نے افغانی طلبہ کے لیے4500سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل اینڈ نیچرل سائنسز کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افغانستان کے طالب علموں کیلئےیہ سکالرشپس 5 سالوں پر محیط ہوں گی۔ واضح رہےکہ پاکستان نے 2009ءمیں افغان طالب علموں کے لیے علامہ اقبال سکالرشپس پروگرا م متعارف کرایا گیا تھا اس کا مقصد یہ ہے کہ ہمسایہ ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے ۔

دونوں ممالک کے مابین تلخی کے باوجود ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے ساڑھے 4ہزار افغانی طلبہ کے لیے سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت افغان طلب علموں کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے لیے سکالرشپس دی جاتی ہیں جس میں ٹیوشن فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ شامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر پینلز اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

یاد رہے کہ افغان طالب علموں کے لیے ان نئی سکالرشپس کا اعلان بھی اسی دن کیا گیا جس روز وفاقی کابینہ نے 15لاکھ افغان پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈز میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی تھی ۔ ان سکالرشپس کا اعلان پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *