محسن نقوی آج پھر ایران روانہ ہوں گے ، ایجنڈا سامنے آگیا

محسن نقوی آج پھر ایران روانہ ہوں گے ، ایجنڈا سامنے آگیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دورۂ ایران کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی پیش رفت بھی اہم موضوعات میں شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سفارتی رابطوں کے فروغ اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے ڈالر کمانا آسان ، صرف 28 دن میں 3 لاکھ ویوز، طریقہ جانیے

 پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کرتا رہا ہے اسی تناظر میں وزیر داخلہ کا یہ دورہ علاقائی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے دورے کر چکے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور علاقائی معاملات پر رابطوں کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی تھی۔

حالیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے اور مختلف ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے بڑھا رہے ہیں۔

editor

Related Articles