آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے پاکستان کا عوام سے بھاری ٹیکس وصولیوں کا منصوبہ

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے پاکستان کا عوام سے بھاری ٹیکس وصولیوں کا منصوبہ

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدے کا معاملہ ، پاکستان کی آئی ایم ایف کو تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3 ہزار 724 ارب روپے اضافے کی یقین دہان

حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے عوام پر بھاری ٹیکس وصولیوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اس حوالے سے پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو یقین دہانی کر وائی ہےت کہ آئیندہ تین سالوں میں پاکستان ٹیکلس ریونیو میں 3724 ارب روپے لا اضافہ کریگا۔ مزید براں حکومت نے آئی ایم ایف کو زرعی شعبے سے حاصل آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے عائد شرط بھی قبول کی ہے۔

پاکستان کا رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 1.25 فیصد اضافے کا پلان،اس ضمن میں ری ٹیلرز اور برآمد کنندگان کوبھی اضافی ٹیکسوں کیلئے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، اور نان فائلرز کے لئے کوئی نرمی نہیں رواں رکھی جائیگی اور تاجروں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائیگی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومتِ پاکستان ایف بی آر کی ڈیجٹلائزیشن کےذریعے ٹیکس نیٹ کی توسیع یقینی بنائے گی۔ اور اس حوالے سے ختلف شعبوں کو حاصل چھوٹ اور سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ حکومتی پلان میں شامل ہے۔ اس کیساتھ ساتھ حکومت نے بجلی اور گیس ٹیرف میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق اضافہے لکی یقین دھانی کروائی ہے۔

حکومت پاکستان نے ٹیکس ریونیو کی وصولی کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کی بھی یقین دھانی کروائی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *