کراچی سے اُڑان بھرنے والی پی آئی اے پرواز راستہ بھٹک گئی

کراچی سے اُڑان بھرنے والی پی آئی اے پرواز راستہ بھٹک گئی

قومی ائیرلائن کی کراچی سے اُڑان بھرنے والی فلائیٹ پرواز کے دوران ہی راستہ بھٹک گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی سکھر کیلئے ٹیک آف کرنیوالی پرواز فضا میں ہی راستہ بھٹک گئی۔ تاہم ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پرواز کو ممکنہ حادثے سے بچالیا۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK 536 نے کراچی سے سکھر کیلئے اُڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد طیارے کا نیوی گیشن نظام بگڑ گیا جس کی وجہ سے طیارہ اپنے مقررہ روٹ سے ہٹ گیا اور کسی دوسری جانب رخ کر گیا۔

طیارے کا رُخ بدلنے کا پتہ چلتے ہی ائیرٹریفک کنٹرول کی حاضر دماغی کام آئی اور طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا اور اسے آگاہ کیا کہ طیارہ غلط سمت جارہا ہے۔ کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ اس کا نیوی گیشن نظام بگڑ گیا ہے جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر نے رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروادیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *