تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ  تحریک انصاف  میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، متحد ہے اور رہے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق 39 ایم این ایز میں سے25 کےبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے، باقی ایم این ایزکےبیان حلفی کل تک جمع کرادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید رہائی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد صاحبزادہ امیرسلطان کواغوا کرلیا گیا، ایم این اے کولاپتا کرنے کی شدید مذمت کرتےہیں، ایم این اے فیاض چھجڑہ کےبھائی اوراس کےبیٹےکو بھی اٹھالیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم عدلیہ کی طرف دیکھ رہےہیں ،عدلیہ لوگوں کواٹھانےکا سلسلہ روکے، صنم جاوید کو آج رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *