میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شیر افضل مروت

میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایسا فیصلہ کیا جس کے بعد میں پارٹی میں نہ رہا تو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کر لوں گا اور پاکستان سے چلا جائوں گا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے جلد عمران خان سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں حتمی فیصلے کا بھی انتظار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی پارتی ممبر کیخلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، میں نے کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی۔ ہاں بسا اوقات ذاتی رائے کا اظہار ضرور کرتا تھا جس پارٹی پالیسی بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات میری مجبوری نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کردی

عمران خان نے تو چارج شیٹ پیش کر دی ہے کہ اگر 9مئی میں ہمارا کوئی شخص ملوث نکلا تو اس کو پارٹی سے نکال دیں گےاور اس کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی میں کسی سے مدد نہیں مانگی یہ تو ان کی صوابدید ہے جن رہنمائوں کیساتھ میں نے ملکر کام کیا۔ میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ میں اسے کبھی دھوکہ یا دغا نہیں دے سکتا۔

شیر افضل مروت کا سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بھی ان کی ذاتی رائے تھی لیکن بعد میں چند پارٹی رہنمائوں نے یہ بات بھی کہی کہ اگر میں سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار سے متعلق بیان نہ دیتا تو عمران خان جیل سے رہا ہوجاتے۔

editor

Related Articles