علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکرکرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکرکرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں گھڑیوں ، نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا بتانا ہے کہ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچرنہ دیں ۔ 126دنوں کے دھرنے میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آ گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپ کا لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔

ہم نے ان کو نہیں کہا تھا کہ گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چھپائیں ، قیمتی گھڑیاں اور نیکلس قوم کی امانت ہے کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھی ، ان کا کہناتھا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے ، گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:(ن)لیگ کے اہم رہنما نےصنم جاوید کی رہائی کامطالبہ کردیا

چیف جسٹس  کے خلاف جھوٹے مقدمے دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرینا عیسیٰ کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے ہمیں ججز کی خاندانوں کی عزت پر لیکچر نہ دیں،عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *