محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے آج اور کل کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
شمال مشرقی ، جنوبی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ محرم پر جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کرے، خستہ حال چھتوں پر مجالس سے گریز کیا جائے اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا
پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے ، ندی نالوں کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔