سینئر صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جسٹس منصور علی شاہ کے نئے چیف جسٹس بننے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فیصلہ ٹھیک نہ ہو تو اس پہ عمل درآمد نہیں ہوگا، نہ ہم ایسا ہونے دیں گے۔
انہوں نے یہ بات ان فیصلوں کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں کہی جن پہ عملدرآمد نہیں ہوئے۔ ابصار عالم نےکہا کہ یہاں سوال یہ ہے کہ پھر مولوی تمیز الدین، ظفر علی شاہ، یوسف رضا گیلانی اور عاصمہ جہانگیر کیسز کی سالگرائیں کیوں نہیں منائی جاتیں؟۔
مانا کہ انتظامیہ کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے لیکن پھر عدلیہ کی بھی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

