عمران خان کی جیل سےرہائی کب تک ممکن؟شیر افضل مروت نے تاریخ دے دی

عمران خان کی جیل سےرہائی  کب تک ممکن؟شیر افضل مروت نے تاریخ دے دی

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی اگر اگست میں بھر پور تحریک شروع کرے تو بانی پی ٹی آئی کی اگست میں رہائی ممکن ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ کوئی معافی مانگوں گا، میں نے جو کچھ کیا اس پر مجھے اور میرے قبیلے کو فخر ہے۔ میرا اور پی ٹی آئی کا تعلق روح اور جسم کا ہے، میری شناخت اور پہچان تحریک انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا اس وقت میں پارٹی پالیسی یا بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہا، کسی کی شخصی آزادی اور بولنے پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا ، میں ایک سیاستدان اور قانون دان ہوں، لیکن میں بانی پی ٹی آئی کی ناراضگی کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلافات پر بات نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی رکنیت معطل ہونے سے مجھےفرق نہیں پڑے گا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں ، میری پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آنا حق و سچ کی فتح اور صبح نو کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کسی پارٹی رہنما نے سازش کی ہے تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے ۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *