پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات 12 بجے سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اس طرح پٹرول کی نئی قیمت 273.28 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس سے ان کی نئی قیمت یں بالترتیب 184.25 روپے اور 166.65 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی تھی ۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
16 جولائی سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات حتمی قیمتوں کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔

Related Articles