شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی سول کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنگورہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وارنٹ جاری کیے گئے۔ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت یا ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں وارنٹ جاری کیے گئے۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے 2023 میں الزام عائد کیا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کیا تھا جبکہ آر ڈی اے کا موقف تھا کہ مذکورہ جائیداد غیر قانونی اسکیم کا حصہ ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

عدالتی حکمنامے میں ایس ایچ او نصیر آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *