پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورت کے فیصلے کے بعد ان کے پائون کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں ، یہ حواس باختہ ہو گئے ہیں ، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد آئین اور قانو ن کے مطابق ہے ، یہ جس کورٹ میں مرضی چلے جائیں ، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی تحریک جاری رکھیں گے ۔
دوسری جانب شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا آخری وار ہے ، یہ کوشش بھی کر کے دیکھ لیں یہ نالائق اور نااہل لوگ ہیں۔ انہیں ہمارے مخالف ہر محاذ پر رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارشوں کا نیا اسپیل کب سے متوقع؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلانے اورپی ٹی آئی پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑکہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے لئے کیس دائر کرے گی۔ پاکستان اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، لہذا پی ٹی آئی پرپابندی لگانے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلانے کیساتھ سخت ترین کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تینوں افراد کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم ورٹ کو بھجوایا جائے گا، ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کیے جائیں گے، جس کیلئے پارلیمان سے قرارداد منظور کی جائے گی۔