صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے پر پابندی

صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے پر پابندی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کر دی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے آج پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا، بلوچستان پولیس نے راہداری ریمانڈ کے لیے انہیں اسلام آباد کچہری میں پیش کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو بازیاب کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی حدود سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کر دی۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا

دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ساڑھے پانچ بجے زاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔

editor

Related Articles