ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ملازمین کی ملی بھگت سے ادویات چوری کرکے فروخت کرتے تھے
تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن، لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات چوری اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کیا ہے۔ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرکے فروخت کرتے تھے, گرفتار ہونے والوں میں اسپتال کے عملے سمیت گروہ کے سات ممبران شامل ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا سرغنہ جنرل اسپتال کا میںن سٹور کیپر ہے، اور اس مکروہ دھندے میں جنرل ہسپتال، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، اور چلڈرن ہسپتال کے ملازمان شامل ہیں
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی پر پابندی، عمران خان،عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ
ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی ہوئی تھی اور ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے اوراپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فروخت کرتے،۔