پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو  نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ ملک کی مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانےکا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والی حکومت حواس بافتہ ہو چکی ہے ۔ مخصوص نشستوں پر فیصلے سے اس کو شدید تکلیف ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر حملہ کیا تھا ، جعلی حکومت اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے ر ہی ہے کہ اس کو اپنا خاتمہ صاف نظر آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل آگیا

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہےکہ سابق صدر مملکت عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں شخصیات کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *