سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، کراچی میں قیمتیں 30 سے 32 روپے فی واٹ تک گر گئی ہیں۔

اس کمی کی وجہ عالمی سطح پر لیتھیم بیٹری کی قیمتوں میں کمی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد تک گر چکی ہے۔ تاہم پاکستانی امپورٹرز ریٹ میں کمی کا فائدہ منتقل نہیں کر رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں سولر پینلز کی قیمتیں گری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ایک سال کی قسطوں پر خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں برانڈ، کوالٹی اور قسم جیسے عوامل کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پاکستان میں نئے سولر پینلز کی کچھ تخمینہ قیمتیں درج ذیل ہیں۔ لونگی ہائی مو 5 سنگل گلاس (اے گریڈ) کی قیمت 36 روپے فی واٹ ہے ، جبکہ جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس (اے گریڈ) ، جے اے سولر سنگل گلاس / مونوفیشل سولر پینل اور کینیڈین سنگل گلاس / مونوفیشل سولر پینلز کی قیمتیں 34 روپے فی واٹ پر آگئی ہیں۔

Related Articles