حکومت میں اتنی پاور نہیں کہ وہ تحریک انصاف پر پابندی لگا سکے،فاروق نائیک

حکومت میں اتنی پاور نہیں کہ وہ تحریک انصاف پر پابندی لگا سکے،فاروق نائیک

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت میں اتنی پاور نہیں ہےکہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگاسکے ۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ایچ نائیک کا نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ڈکلیر یشن کو دیکھ کر سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی ، موجودہ حالات سے ملک کو افہام و تفہیم سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں آپس میں مل کر نہیں بیٹھیں گی تو نقصان ملک کا ہو گا ۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت اختلافات کو دور کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا اعلان ہوتے ہی وزارت داخلہ ایکشن میں آگئی

اندرونی اختلافات سے باہر کے دشمن فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ فیصلےعدالتوں کے بجائے خود بیٹھ کر یں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *