سپریم کورٹ میں چار ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب

سپریم کورٹ میں چار ایڈہاک ججز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب

.سپریم کورٹ آف پاکستان کے چار ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19جولائی کوطلب کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا، اجلاس میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا، جوڈیشل کمیشن اجلاس جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تقرری پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کا بنوں چھاونی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد ہلاک

ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 19 جولائی کو ہوگا۔ ماضی میں بھی ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مثالیں موجود ہیں۔ دریں اثناء جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میانخیل نے ایڈہاک جج کیلئے رضامندی ظا ہر کردی ہے۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے رضامندی کا انتظار ہے اور جسٹس مشیر عالم نے صحت مسائل کیوجہ سے ایڈہاک ججز کیلئے انکار کر دیا یے۔  جسٹس میاں خیل  نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے منظوری دی تو بطور ایڈہاک جج خدمات سرانجام دونگا۔ کمیشن کی منظوری پر مسابقتی اپیلیٹ ٹربیونل سے مستعفی ہوجاونگا۔

یہ بھی پڑھیں:: وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی پر پابندی، عمران خان،عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ

جبکہ جسٹس طارق مسعود نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیںشن نے منظوری دی تو انصاف فراہمی کیلئے خدمات پیش کرونگا۔ سابق چیف جسٹس جمالی کے دور میں بھی جسٹس خلجی عارف جسٹس پرویز کو ایڈہاک ججز لگایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی بڑھتی تعداد پیش نظر ایڈہاک ججز لگانے کا فیصلہ کیا گیا یے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *