محکمہ موسمیات نے 21 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 21 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 جولائی سے20 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔ جبکہ17سے19جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 16جولائی شام/رات سے21 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

17جولائی سے 19جولائی کے دوران صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بلوچستان کے شمالی/مشرقی علاقوں (خضدار، قلات،لسبیلہ، ٓواران،زیارت، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

18 اور19 جولائی کےروز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ ، کراچی، حیدر آباد،جیکب آباد، سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، دادو اور پڈعیدن میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں 17جولائی سے21 جولائی کےدوران  گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیرمیں 16شام/رات سے21 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *