جعلی اے ایس پی بن کر سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنانے والا ملزم اب جعلی ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جعلی ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق جعلی ایف آئی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالے رنگ کے ڈالے میں دو جعلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں گھوم رہا تھا۔
دوران گشت ستو کتلہ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور مشکوک حرکات دیکھ کر ملزمان سے پوچھ گچھ کی ۔ملزم نے پولیس کو اپنا تعارف ایف آئی اے کا ڈائریکٹر بتایا تاہم چیک کرنے پر جعلی نکلا ۔ملزم اس سے قبل جعلی اے ایس پی کا یونیفارم پہن کر پولیس سٹیشن جا کر پولیس اہلکاروں پر رعب جماتا تھا۔
ملزم عرصہ قبل جعلی اے ایس پی بن کر شہریوں کو ڈرانے، دھمکانے اور پیسے بٹورنے میں بھی ملوث نکلا۔ پولیس نے جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیش ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔