تحریک انصاف پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگاسکتا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

تحریک انصاف پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگاسکتا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرکسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےوزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائے یہ ان کی صرف خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خود مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آنے والے لوگ اس سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں جس نے سب سے زیادہ ووٹ لیے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب بھی زیادتی ہو رہی ہے۔

ہمارا بنیادی حق نہیں دیا جارہا ، ہمار اانتخابی نشان چھیناگیا، ہم پر جعلی ایف آئی آر درج ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی، سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔

اب چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ علی امین گنڈاپور کا مزیدکہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے حق میں نہیں ہیں۔ اسمبلی میں اس معاملے پر بات کریں گے ، ایڈہاک ججز لینے کے بجائے میرٹ پر ججز کی تقرری ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ کے پی کےنے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان فیصلہ کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک بیان دے کر مقبولیت لینا چاہتی ہیں، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ایک مؤقف کے ساتھ کھل کر سامنے آئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *