سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کر لیا اور اسے رہائش کے قابل قرار دیدیا۔

برطانوی میڈیارپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے نیچے 100 میٹر کی گہرائی پر قابل رسائی غار کے ثبوت ملے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ زیر زمین موجود سینکڑوں غیر دریافت پوشیدہ غاروں میں سے صرف ایک ہے جو زمین سے کھلی آنکھ سے نظر آتے ہیں۔ خلا میں سفر کرنے والی پہلی برطانوی خلا باز ہیلن شرمن نے بتایا کہ نئے دریافت ہونے والے غار رہائش کے لیے اچھی جگہ لگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے بڑی آفر لگا دی

انسان ممکنہ طور پر 20، 30 برس میں چاند کے غار میں گھر بنا کر رہ سکتا ہے۔ نیچر آسٹرونومی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ غارا پولو 11 کی لینڈنگ سائٹ سے 400 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے، یہ وہی مقام ہے جہاں نیل آرم اسٹرانگ اور بز ایلڈرین 55 سال قبل اترے تھے۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف ٹرینٹو میں لورینز و بروزون اور لیونارڈو کیرر نے غارکو ریڈار کا استعمال کرتے اس وقت دریافت کیا جب وہ چٹانی میدان میں گڑھے میں گھنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ سائنسدانوں کے مطابق اس تحقیق سے مستقبل میں مریخ پر غاروں کی تلاش میں بھی مددل سکتی ہے۔
غار دریافت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *