پاکستان میںمہنگائی کی لہر نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے، بجلی کے بلوں سے لے کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تعمیراتی سامان بھی مہنگا ہونے لگا ہے۔ عام آدمی کیلئے گھر بنانا تو تقریباََ نا ممکن ہوگیا ہے۔
تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق جو گھر پہلے 45لاکھ روپے میں بنتا تھا اب75لاکھ روپے میں بن رہا ہے۔ حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری یکدم 300روپے تک مہنگی ہونے کے بعد اب 1500روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ ریت 40روپے سے بڑھ کر 55روپے فٹ ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز کا بھی وِدہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کا اعلان
چئیرمین سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی کے جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروبار سے وابستہ افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی سامان پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانیوالوں کیلئے آسانی پیدا ہوسکے۔