ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردئ کی شدت میں شدت برقرار رہئ ہے اور لہہ کا درجہ حرارت منفی 10، استور منفی 6، گوپس کا منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، سکردو، ہنزہ، قلات کا منفی 4، کالام ،گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3 سینٹی گریڈ رہا۔

ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقے نتھیاگلی میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ،ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعدادلطف اندوز ہونے کے لیے نتھیاگلی پہنچ گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی متاثر ہے، شدید میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو رحیم یار خان سے روہڑی تک بند

آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *