پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ

ادارہ شماریات کی فائینڈنگ رپورٹ کے مطابق موجودہ تناسب سے اضافہ 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا خدشہ ہے۔

راشدہ سیال

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی فائینڈنگ رپورٹ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی شرح جنوبی ایشاء کے خطے میں سب سے زیادہ ہے اور 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی کی گروتھ 2023 میں ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر ڈیجٹل فائینڈنگ رپورٹ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 079 افغانی، بنگالی، چائینیز، دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیر ہیں، جبکہ پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، عیسائی، قادیانی و دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں، جبکہ ملک میں 5 سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے، اور مرد 3.30 فیصد،خواتین 2.88 معذور ہیں، اور ادارہ شماریات کی فائینڈنگ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہواہے، مرد حضرات 68 فیصد، خواتین 53 فیصد پڑھے لکھے ہیں، پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،پنجاب میں 96 لاکھ ،سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 78 لاکھ تک ہے۔  فائینڈنگ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہو گا، بیرسٹر گوہر

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *