تعلیمی اداروں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 32 ہزار پبلک سکولوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی ایم آئی یو نے دودھ،بسکٹ اور ڈبل روٹی کی فراہمی کے لئےمختلف کمپنیوں سے کوٹیشن مانگ لی ہے ۔
مزید پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی
فیصلہ کیا گیا ہے کہ 32 ہزار پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم 35 لاکھ بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا۔ل اہور کے 765 پبلک سکولوں میں مفت دودھ، بسکٹ اور ڈبل روٹی فراہم کی جائیں گی۔مختلف کمپنیز،فرمز اورادارے پبلک سکولوں میں کھانا مہیاء کرنے کے لئے کوٹیشن جمع کرواسکیں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔کوٹیشن پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کو بھیجوائی جاسکیں گی، محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد پنجاب پبلک سکول میلز پروگرام شروع کردیا جائے گا۔