امریکہ ایران امن معاہدہ: ’’نوبل پیس پرائز فار فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

امریکہ ایران امن معاہدہ: ’’نوبل پیس پرائز فار فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

امریکا ایران امن معاہدہ میں پاکستان کی موثرسفارتکاری دنیابھرکی توجہ کا مرکز بن گیا۔

امریکہ ایران امن معاہدےمیں سفارتکاری پر’’نوبل پیس پرائز فارفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ‘‘ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےعسکری قیادت کی بھرپورپذیرائی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوامن کاسفیرقراردیا جارہاہے۔

وزیراعظم کےامریکاایران امن معاہدہ سےمتعلق ٹویٹ کوچند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نےری ٹویٹ کیااورپاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کی بدولت امریکا ایران معاہدہ طے پایا اور پاکستان دنیا بھر میں سرخرو ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مسئلہ جلدحل ہو گا، وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،وزیر داخلہ

بھارتی سینئر صحافی سریند ساگر نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے اہم کرادار کااعتراف کرتے ہوئے کہادنیا اب امن کے لئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی بدترین ناکامی ہے۔

بھارتی صحافی اشوک سوائن نے ایکس پرامریکا ایران امن معاہدہ پرپاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

ایک اوربھارتی صارف نےایکس پرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےامن معاہدہ میں پاکستان کےاہم کردارکو سراہا ۔

ماہرین کے مطابق دنیا کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو چکاہے،بھارت اپنی انتہاپسند پالیسیز کی بدولت دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے جبکہ پاکستان موثر سفارت کاری کے ذریعےاقوام عالم میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔

یہ نھی پڑھیں: امریکا، ایران مفاہمت، پاکستان کا پیش رفت کا گرمجوشی سےخیرمقدم، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کی دور اندیش سیاسی اور عسکری قیادت نےپیچیدہ بحرانوں کے پُرامن حل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان عالمی امن اوراستحکام کاعلمبردار ہے۔

Related Articles